سکھر پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ، تین افرا د گرفتار

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سکھراے پولیس نے بیراج روڈ کے قریب ایک فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ مار کر غیراخلاقی نازیبا حرکات میں ملوث خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس اعلامیہ کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تھانہ کندھرا کی حدود میں پولیس کی کاروائی کندھرا شہر و گردو نواح میں غیرقانونی طور پہ شراب فروخت کرنے والا ملزم دلیپ کمار گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے قبضہ سے شراب کی11 بوتلیں برآمد کر کے کندھرا تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں