سکھر یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی نوشہروفیروز، روہڑی، صالح پٹ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کا مرحلہ مکمل

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:15

سکھر۔ 20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی ضلعی و تعلقہ یونٹس نوشہروفیروز، روہڑی، صالح پٹ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق صدر سکھر یونین آف جرنلسٹس ، چیئر مین الیکشن کمیٹی ظہیر خان لودھی، ممبر الیکشن کمیٹی جلال الدین بھیو ، سلیم سہتو کے جاری کردہ عہدیدران کیجانب سے عہدیدارن کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کرد دیا گیا ہے جس کے تحت نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں زاہد علی قائم خانی صدر، خالد حسین میمن بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے، دیگر عہدیدران میں مبارک علی شاہ سیئر نائب صدر، منور حسین منور نائب صدر، لطیف اللہ عباسی جوائنٹ سیکریٹری ، رانا شیر محمد خزانچی ، شاہد سومرو آفس سیکریٹری ، عبدالجبار کوندھر پریس سیکریٹری منتخب ہوئے، علاوہ ازیں روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں عنایت علی جاگیرانی صدر اور محمد شفیق شیخ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے، دیگر عہدیدارن میں ارشاد احمد ڈنڈن سینئر نائب صدر، محمد حسن مگریو نائب صدر، امیر علی جاگیرانی جوائنٹ سیکریٹری اول ، خان عبدالمجیب خان، جوائنٹ سیکریٹری دوئم ، لکھمی چند خزانچی ، واجد علی میرانی پریس سیکریٹری اور لکھن داس آفس سیکریٹر ی منتخب ہو گئے، صالح پٹ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں منیر احمدمہر صدر، پردیپ کمار جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے، علاوہ ازیں دیگر عہدیداران میں پردیب کمار نائب صدر، کشمیر مہر جوائنٹ سیکریٹری، وکرم کمار خزانچی، غلام سرور بھنبھرو پریس سیکریٹری منخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان میں نیاز مہر، غلام حسین بھنبھرو، عبدالحمید بیہن، غلام عباس بھنبھروکا انتخاب عمل میں آیا ۔ایس یو جے کے عہدیدران نے تمام نو منتخب عہدیدران کوکامیابی کی مبارک باد دیتے توقع کا اظہار کیا ہے کہ تمام نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں