سید خورشید احمد شاہ کا سول ہسپتال سکھر کا اچانک دورہ

ہفتہ 17 اگست 2019 17:29

سید خورشید احمد شاہ کا سول ہسپتال سکھر کا اچانک دورہ
سکھر۔17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) رکن قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سول ہسپتال سکھر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوںنے ہسپتال کے میڈیکل سٹور کا بھی دورہ کیا جبکہ سٹور پر موجود مریضوں سے سپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو موجود تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ میںسول ہسپتال کا اکثر دورہ کرتا رہتا ہوں او مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت سندھ نے سول ہسپتال کے علاوہ 200 بستروں کا ایک نیا ہسپتال بنانے کی منظوری دی ہے ہم جلد نیورو سرجری کا وارڈ بنائیں گے اور کوریئن حکومت کے تعاون سے دوسرے 200 بیڈز کے ہسپتال کی تعمیر شروع ہوگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں