اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

اتوار 17 نومبر 2019 16:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا، زیادتی میں ملوث 2 ملزمان جو ضمانت پر رہا ہیں، کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی کی عمر 12 سال ہے جسے سخت سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت پر رہا کیس کے 2 ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد چالان عدالت میں پیش ہوگا۔دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور نومولود کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ لڑکی جیکب آباد کی رہائشی اور ساتویں جامعت کی طالبہ ہے، طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ 2 مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں