میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور کے ہمراہ بکھر آئلینڈ اور واٹر ورکس کے اسٹیشنز کا دورہ ‘

واٹر ورکس کے اسٹیشنز محکمہ پبلک ہیلتھ کے حوالے کئے جانے کے فیصلے کے پیش نظر موجود مشینری ‘ ذخیرہ آب کے ٹینکس ‘ پمپس اور موٹرز و دیگر آلات وغیرہ کا جائزہ ،محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے یکم مارچ سے تمام اسٹیشنز ٹیک اوور کرنے کی یقین دہانی

بدھ 26 فروری 2020 21:31

8سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور کے ہمراہ بکھر آئلینڈ اور واٹر ورکس کے اسٹیشنز کا دورہ ‘ واٹر ورکس کے اسٹیشنز محکمہ پبلک ہیلتھ کے حوالے کئے جانے کے فیصلے کے پیش نظر موجود مشینری ‘ ذخیرہ آب کے ٹینکس ‘ پمپس اور موٹرز و دیگر آلات وغیرہ کا جائزہ لیا ‘ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے یکم مارچ سے تمام اسٹیشنز ٹیک اوور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور نے بکھر آئیلینڈ ‘ واٹر ورکس کے فیز ون ‘ ٹو ‘ تھری سمیت دیگر اسٹیشنز کا تفصیلی دورہ کر کے دستیاب وسائل کا جائزہ لیا ‘ اس موقع پر ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان ‘ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ ‘ ایکسین سہیل میمن ‘ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین احسان چوہان ‘ انچارج واٹر ورکس پیر عطاء الرحمن خان ‘ اے ای این اکرم عباسی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بلدیہ کی جانب سے شہریوں کو فراہمی آب کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم نے فراہمی آب کے نظام میں بہتری لانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے ‘ تمام مشینری کو فعال رکھا جارہا ہے تاکہ پانی کی سپلائی متاثر نہ ہو ‘ لوڈشیڈنگ کے پیش نظر جنریٹرز چلائے جاتے ہیں‘ اب جبکہ معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں افسوس کہ واٹر کمیشن کے احکامات پر تمام اسٹیشنز محکمہ پبلک ہیلتھ کے حوالے کئے جارہے ہیں ہم ان احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں ‘ ہر صورت احکامات کی پاسداری بھی کریں گے اور جہاں کہیں بھی محکمہ پبلک ہیلتھ کو ہمارے تعاون کی ضرورت پیش آئیگی ہم بھرپورتعاون فراہم کریں گے کیونکہ شہریوں کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن کے احکامات پر ہی ڈرینج کے پمپنگ اسٹیشنز بھی محکمہ پبلک ہیلتھ کے ہینڈ اوور کئے جاچکے ہیں اور صورتحال سب کے سامنے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور نے ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ سے وضاحت طلب کی کہ کب تک انکا محکمہ واٹر کمیشن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے واٹر ورکس کے اسٹیشنز اپنے ہینڈ اوور کریگا جس پر ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ یکم مارچ سے تمام اسٹیشنز ٹیک اوور کرلیںگے ۔ #

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں