محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سکھر ریجن کی چیک پوسٹوں پر کرپشن ورشوت کی شکایات میں اضافہ

اتوار 12 مئی 2024 19:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سکھر ریجن کی چیک پوسٹوں پر عملے کی جانب سے کرپشن ورشوت کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج میں انکشاف کیا گیا کہ محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سکھر ریجن کی جانب سے روہڑی علی واہن کے قریب چیک پوسٹ پر تعینات محکمہ ایکسائیز پولیس اہلکار آنے جانے والی گاڑیوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور انکار کی صورت میں ا ن کی گاڑیوں کو ضبط و تحویل میں لینے کی دھمکیاں دیکر ڈرا تے ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً ڈرائیووں کو پابندی وقت سے پہنچنے کیلئے متعلقہ اہلکاروں کو رشوت دینا پڑتی ہے ، چلنے والی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ ایکسائیز روہڑی علی واہن چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار آنے جانے والی گاڑیوں سے کھلے عام رشوت طلب کر رہے ہیں جومحکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے صوبائی وزیر سمیت سیکریٹری ، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ، اس سلسلے میں شہری و سماجی حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث محکمہ ایکسائیز کے اہلکاروں کے محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لا کر ڈرائیوروں کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں