سول لاک پر موثر عمل درامد کیلئے سکھر پولیس کا فلیگ مارچ

منگل 31 مارچ 2020 15:45

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) حکومت سندھ کی جانب کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نافذ العمل سول لاک پر موثر عمل درامد کیلئے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں سکھر پولیس کا فلیگ مارچ نکالا گیا، حکومتی لاک ڈاؤن و احکامات کی روشنی پانچ بجے تمام دکان بند کردیے گئے جبکہ گھر سے باہر افراد کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے گئے،ایس ایس پی سکھر نے شہر کی صورتحال اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا جبکہ تعینات افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں،فلیگ مارچ میں سب ڈویژن سطح پر، ڈی ایس پیز، اور متعلقہ تمام ایس ایچ اوز، افسران و اہلکار بھی شریک ہوئے، ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پرعملدرامد اور کوروناسے بچاؤ کیلئے اقدامات کو مزید موثر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں