سکھر قرنطینہ کے فرنٹ لائن افسر ڈپٹی کمشنر رانا عدیل بھی کورونا وائرس میں مبتلا

جمعہ 15 مئی 2020 16:21

سکھر قرنطینہ کے فرنٹ لائن افسر ڈپٹی کمشنر رانا عدیل بھی کورونا وائرس میں مبتلا
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) سکھر قرنطینہ کے فرنٹ لائن افسر ڈپٹی کمشنر رانا عدیل بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، کمشنر سکھر کے مطابق ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، رانا عدیل کا معمول کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا،کورونا سے متعلق کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کے کل مزید ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رانا عدیل کی فیملی اور دیگر ضلعی افسران کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر پہلے روز سے قرنطینہ مرکز میں اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں،قرنطینہ مرکز سے کورونا کا شکار500 سے زائد مسافر صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں