جے یو آئی کا صوبائی مجلس عاملہ اجلاس (جمعرات)سکھر میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی صدارت منعقد ہوگا

جمعرات 24 ستمبر 2020 08:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) جے یو آئی کا صوبائی مجلس عاملہ اجلاس آ ج(جمعرات)سکھر میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی صدارت منعقد ہوگا ، اجلاس میں مرکزی و صوبائی رہنمائوں سمیت دیگر قائدین شرکت کرینگے ، اجلاس کی تیاریوں مکمل کر لی گئی ہے ، ضلعی پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل ، تفصیلات کے مطابق کے جمعیت علماء اسلام کا صوبائی اجلاس کل ( آج ) 24اکتوبر 2020کو مدرسہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی صدرات میں منعقد ہوگا ، اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں سمیت دیگر قائدین شرکت کرینگے ، پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل کے مطابق مدرسہ منزل گاہ سکھر میں منعقد جے یو آئی صوبہ سندھ کا اجلاس نا صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی تاریخ میں ایک اہم پیغام ثابت ہوگا ، صوبائی اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، مولانا عبدالغفور حیدری سمیت مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کرینگے اورملک میں مسلط نااہل پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں