سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے تنگ ہو چکی ہے۔ اس لئے پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں،حاجی دیدارعلی جتوئی

جمعرات 24 ستمبر 2020 08:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے تنگ ہو چکی ہے۔ اس لئے پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں۔ سکھر سے منتخب پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے عوام کو صرف جھوٹے دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اربوں روپے استعمال کرنے کے باوجود بھی سکھر کی حالت موئن کے دڑو جسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایسا اظھار سکھر کی یوسی 1 میں پیپلز پیپلز پاررٹی کے کارکنان نے جتوئی ہائوس میں پیپلز پارٹی کو خیر آباد کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سکھر کی یوسی 1 سے شاھنواز عباسیم فیاض عباسی۔ عبدالعزیز عباسی۔ نزاکت چاچڑ کی رہنمائی میں مختلف برادریوں نے کے معززین اور نوجوانوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے حاجی دیدار علی جتوئی نے مزید کہا کہ سکھر شھر میں نااھل حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی شھریوں کو پینے کا صاف پانی بھی فراھم نہیں کر سکے۔ سکھر کی عوام حکمرانوں سے تنگ ہوکر بڑی تعداد میں پی پی پی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رھی ہے۔ اس موقع پر بلال سومرو۔ سرفراز احمد۔ اللہ ورایو اور دیگر موجود تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں