سکھرمیں ایریگیشن ایراضی سے قبضے ختم کرانے کے لیے سکھرانتظامیہ متحرک، دو نجی اسپتال سیل کردیئے

اسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے دو دن کی مہلت ،اسپتال انتظامیہ سامان نکالنے میں مصروف ہوگئی

اتوار 22 نومبر 2020 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) سکھرمیں ایریگیشن ایراضی سے قبضے ختم کرانے کے لیے سکھرانتظامیہ متحرک، دو نجی اسپتال سیل کردیئے، اسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے دو دن کی مہلت ،اسپتال انتظامیہ سامان نکالنے میں مصروف ہوگئی، تفصیلات کے مطابق سکھرمیں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ ایریگیشن کی ایراضی پر سے قبضے ختم کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور عدالتی احکامات پر اب تک ضلعی انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں محکمہ ایریگیشن کی ایراضی پر بنائی گئی کمرشل عمارتوں کو بھی گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے ورکشاپ روڈ پر قائم دو نجی اسپتالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیل کردیا اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو دو دن کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کریں دوسری جانب محکمہ ایرگیشن کی ایراضی پر بنے گھر وں کے مکینوں نے بھی کسی بھی کا روائی سے بچنے کے لیے اپنے آشیانوں کو خالی کرنا شروع کردیا ہے اور اپنا سامان تک گھروں سے باہر نکال کر منتقلی کا عمل بھی جاری ہے انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں