خلیفہ السملمین حضرت عثمان غنی رضہ کی اسلام کی سربلندی کےلئے خدمات مشعل راہ ہیں ۔ غیاث الدیں قادری

Imran Malik عمران ملک جمعرات 29 جولائی 2021 13:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر پاکستان کے بانی و چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ امیر المومنین خلفیۃ المسلمین حضرت عثمان غنی ؓ بالمسلمینtاوندی میں انتہائی مقرب  ہیں آپ ؓ کا شمار حضور نبی کریم ؐ کے انتہائی قریبی رفقا میں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت حضرت عثمان غنی ؓ کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتماع میں عہدیداروں کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی۔ غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ حضرت عثمان غنی ؓ عفت و حیاء کا پیکراتم تھے۔ حضرت عثمان ذوالنورین کے نکاح میں حضور نبی کریم ؐ کی 2 صاحبزادیاں آئیں اس لیے آپ کو  ذوالنورین یعنی 2نور والا بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی نہایت فیاض دل کے مالک تھے آپ کو اللہ تعالیٰ نے جس قدر مال و دولت سے نوازا تھا آپ اسی قدر راہ خدار میں دریا دلی کے ساتھ خیرات کیا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ متعدد اعلیٰ اوصاف کے حامل تھے مگر ان میں دو صفات عفت و حیاء اور جود و سخا یہ دو صفات ایسی ہیں جن کو معاشرے کے افراد اگر اپنالیں تو معاشرہ بے راہ روی کا شکار نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر دولت صرف امیروں کے گرد گردش کرتی رہے تو اس سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو ہوتا چلا جاتا ہے اگر یہ ہی دولت غریبوں کو میسر آجائے تو بہت ساری معاشرتی برائیاں ختم ہوجاتی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کیلئے حضرت عثمان غنی کا دور خلافت مشعل راہ ہے اور مینار نور ہے اسلامی تعلیمات اخلاقی اقدار اور اصلاح و فکر کا تقاضہ ہے کہ ہم خلافت راشدہ کے اصولوں کو اپنالیں اور اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں