پاکستان پر امن ملک ہےںیہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ یونیورسٹی آف ہنگری کی ڈاکٹر انگین کی وفد کے ساتھ روہڑی دورہ پر گفتگو

Imran Malik عمران ملک بدھ 22 ستمبر 2021 11:50

پاکستان پر امن ملک ہےںیہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ یونیورسٹی آف ہنگری کی ڈاکٹر انگین کی وفد کے ساتھ روہڑی دورہ پر گفتگو
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان ایک خوبصورت اور پر امن ملک ہے، یہاں کے سیاحتی مقامات دنیا بھر مقبول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہنگری سے آنے  والے سیاحوں اور محققین کے ایک وفد نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کےدورے کے دوران روہڑی میں لیسن ڈایون اور سات سہلیوں کے مزار پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گروپ لیڈر ڈاکٹرانگین نے کہا پاکستان ایک پر امن ملک ہے یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں ہم نے ہنزہ سے سفر شروع کیا اور پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہر جگہ لوگوں نے بہت اچھی مہمان نوازی کی ۔

اکثر جگہوں پر ہمیں کھانا اور دیگر لوازمات پیش کیے ۔ میں نے بہت سے ملکوں کی سیاحت کی ہے مگر جو محبت پاکستانی قوم میں ہے وہ کہیں نظر نہیں آئی۔ جو عالمی میڈیا میں پاکستان کو بدنام کیا جاتا ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انگین نے کہا کہ میں ایجپٹولاجسٹ ٰ ہوں ۔ میں نے بہت سے ملکوں میں محققین اور اسکالرز کے ساٹھ بطور رہنما ٹوور کرتی ہوں مجھے یہ کہنے فخر ہے کہ پاکستان جسیا پر امن ملک اور محبت کرنے والے لوگ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ مجھے حیرت اور افسوس ہوتا ہے کہ جب پاکستان کے بارے میں عالمی میڈیا پرپاکستان کا غلط تصور پیش کیا جاتا ہے۔ میں دنیا بھر کے سیاحوں سے یقین دلاتی ہوں کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں