سندھی سنگت نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کی جانب سے2021 میں سندھ بھر سے آئے 100 سے زائد طلبہ کو ویلکم پارٹی دی گئی

Imran Malik عمران ملک جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:43

سندھی سنگت نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کی جانب سے2021 میں سندھ بھر سے آئے 100 سے زائد طلبہ کو ویلکم پارٹی دی گئی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) سندھی سنگت نمل کی جانب سے اسلام آباد یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے لئے ویلکم پارٹی کا انعقاد، تقریب میں سندھ کے مختلف اضلاع سے 100 سے زائد شاگردوں کو ویلکم کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھی سنگت نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کی جانب سے2021 میں سندھ بھر سے آئے 100 سے زائد طلبہ کو ویلکم پارٹی دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس ایس این رضوان حیدر ملھن کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد سندھ سے آئے طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور اس تقریب کا مقصد سندھ بھر سے آئے طلباء کو اسلام آباد میں اپنے پن کا احساس دلانا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں ہے یہ نوجوان یہاں سے تعلیم حاصل کر کے سندھ اور پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کریں گے تقریب میں تعلیمی سرگرمیوں سمیت شاگردوں کی حوصلہ افزائی اور تفريح کے لئے پوئٹری، اسپیچز اور ٹیبلوز پیش کئے گئے تقریب میں ایس ایس این کے عہدیداران اور طلباء سمیت ایڈوکیٹ گل شیر مری، اشفاق احمد منگریو، فیصل دایو اور عرفان مھر نے خصوصی شرکت کی اور نوجوان طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں