محکمہ تعلیم سکھر کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تعلیمی درسگاہوں کے طلباء نے ریلی نکالی

منگل 27 اگست 2019 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) محکمہ تعلیم سکھر کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تعلیمی درسگاہوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اساتذہ اور طلبات نے مینارہ روڈ سے زیر قیادت ای ڈی او ایجوکشن کے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی شرکاء ریلی نے کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکائ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کا کہنا تھا کشمیر میں بھارتی مظالم حد سے بڑھ رہے ہیں لیکن افسوس اقوام متحدہ اور مسلم ممالک سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی مسلمانوں کیساتھ گھناؤنی سازش بے نقاب ہو چکی ہے پاکستان کی بائیس کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے کشمیر پاکستان کاحصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں