سکھر پولیس کی کارروائی، موبائل اسنیچینگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے 21 موبائل فون برآمد کر لیے

بدھ 20 مئی 2020 16:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) سکھر پولیس نے شہر سے موبائل چھیننے اور چوری کی بیشتر وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے 21 موبائل فون برآمد کر لیے ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے برآمد شدہ موبائل مالکان کے حوالے کیے، بہتر کارکردگی پہ پولیس ٹیم کو شاباش، ترجمان پولیس کیمطابق پولیس نے ایک اطلاع پر موثر ٹریسنگ کی مدد سے اے سیکشن کی حدود واریتڑ روڈ پہ کاروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 21 مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج کر لیا گیا،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موبائل چوری چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں شفیع، اور نوید شامل ہیں، برآمد شدہ موبائل مالکان کے حوالے کردیے گئے،. مالکان کا مسروقہ موبائل برآمدگی پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے اظہار تشکر کیاہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں