سیپکو کے ایس ایز آپریشن سرکل سکھر، لاڑکانہ اور دادو 15 جولائی سے ٹیلیفون پر صارفین کی شکایات سنیں گے

پیر 13 جولائی 2020 15:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) سیپکو کے ایس ایز آپریشن سرکل سکھر، لاڑکانہ اور دادو 15 جولائی بروز بدھ صبح دس سے ایک بجے دن تک ٹیلیفون پر صارفین کی شکایات سنیں گے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرینگے، سیپکو کے مطابق سکھر،گھوٹکی،خیرپور،کشمور،کندھکوٹ،جیکب آباد،شکارپور،لاڑکانہ،قمبر، شھدادکوٹ،دادو اور نوشہرو فیروز اضلاع کے صارفین درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں. تاکہ ان کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

عبدالکریم میمن، ایس ای آپریشن سرکل سکھر 071-9410324 ،محمد خان سوہو، ایس ای آپریشن سرکل لاڑکانہ،074-9410054 ، سرفراز احمد خان، ایس ای آپریشن سرکل دادو 025-9200424 ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں