جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں دریائے سندھ میں کشتی ریلی

پیر 18 اکتوبر 2021 17:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) ملک بھر کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں تقاریب، پروگرامز اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہرسال کی طرح اس سال بھی دریائے سندھ میں کشتی ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی۔ ریلی کے باعث دریائے سندھ کی فضا اور لہریں درود وسلام اورمرحبا یا رسول اللہ کی صدائوں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

ریلی لب مہران سے شروع ہوئی اوردریائے سندھ کے عین وسط میں واقع صوفی بزرگ اور اولیاءحضرت خواجہ خضر کے مزار سے ہوتی ہوئی واپس لب مہران پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاءنے صوفی بزرگ حضرت خواجہ خضر کی درگاہ پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی،خوشحالی ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر رہنما صاحبزادہ حامد محمود شاہ فیضی،مشرف محمود قادری ودیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی آمد کا جشن منانا بھی ایک سعادت ہے ، ریلی کے اختتام پر بھی ملک کی سا لمیت استحکام ،خوشحالی اور ترقی کے لیے دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں