خیرپور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

پیر 16 مئی 2022 12:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) خیرپور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔ گزشتہ روز خیر پور میرس میں مسلم لیگ فنکشنل اور سماجی تنظیم حب وطن برادری کے زیر اہتمام افواج پاکستان کی حمایت اور ان سے اظہار یكجهتی کے لئے خیرپور میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت امام بلوچ نے کی ۔

(جاری ہے)

مریم توپ کے علاقے سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں لوگوں نے ہاتھوںمیں بینر اٹھا رکھے تھے جس پر پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور دیگر نعرے درج تھے جبکہ شرکا پاکستان زندہ باد ، پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امام بلوچ نے کہا کہ کچھ عناصر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 22کروڑ عوام افواج پاکستان سمیت ملک کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کےساتھ ہے اور ایسی ناپاک سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر یہ وطن حاصل کیا ہے اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں