سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کیجانب سے گنجان آبادی والے علاقوں میں پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار

منگل 17 جولائی 2018 00:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن نے گنجان آبادی والے علاقوں میں پینے کے پانی کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کے رہنما استاد شفیق آرائیں دوست محمد جاگیرانی، اصغر علی بھٹی، نعیم مغل، احسان بندھانی و دیگر نے کہا کہ کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے بکھر آئی لینڈ منصوبے کے افتتاح کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران برقرار رہنا قابل تشویش ہے اعلیٰ حکام ہے کہ وہ شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں پینے کے پانی کے بحران کا فوری طور پر نوٹس لیں اور جن علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران ہے وہاں متبادل ذرائع سے واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں