عوام دیانتدار نمائندوں کو منتخب کریں، صدر ایم ایم اے ضلع سکھر

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) جماعت اسلامی اور ایم ایم اے ضلع سکھر کے امیر علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ عوام دیانتدار نمائندوں کو منتخب کریں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانش گاہ کالونی اور مدرسہ تفھیم القران میں کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے، اسلئے عوام 25جولائی کو اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا حق استعمال کریں تاکہ پاکستان میں اسلامی انقلاب کی منزل قریب سے قریب تر ہوسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں