سکھر،چوروں کا تالے توڑ گروہ سرگرم،شہید گنج میں دو دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقد و دیگر سامان لے گئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) سکھر میں چوروں کا تالے توڑ گروہ سرگرم،شہید گنج میں دو دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقد و دیگر سامان لے گئے ،اطلاع کے کئی گھنٹوں بعد پولیس کی آمد ، دکانداروں میں غم و غصے کی لہر، گھنٹہ گھر چوک پر ٹائر نذر آتش کر کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، چوری برآمد کرا کے تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاجر رہنما تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک بار پھر تالا توڑ گروہ سرگرم ہوگیا ہے اور اس نے اپنی وارداتیں شروع کردی ہیں سکھر میں بی سیکشن تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر واقع الیکٹرانکس مارکیٹ شہیدگنج میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میںآصف ٹریڈرز، پروپرائٹر سلیمان میمن کی دکان سے تین لاکھ 45ہزار نقد رقم ، چیک بک و دیگر قیمتی سامان ، جبکہ مصطفائی الیکڑونکس پروپرائیٹر شکیل احمد کلہوڑو کی دکان سے ساڑھے پانچ لاکھ نقد ، بونڈ ، چیک بک و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے دکان مالکان کو چوری کا پتہ اس وقت چلا جب وہ دکانیں کھولنے کے لیے پہنچے تو انہوں نے دکانوں کے تالے اور کنڈے ٹوٹے ہوئے دیکھے جس کی اطلاع انہوں نے چند قدم کے فاصلے پر واقع بی سیکشن تھانے کو دی مگر اطلاع ملنے کے کئی گھنٹے گذر جانے کے باوجود کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر واقع مارکیٹ میں چوری کی واردات پر دکانداروں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور تاجر برادری نے واقعہ کے خلاف شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز گھنٹہ گھر چوک پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیتے ہوئے چوری کی فوری برآمدگی اور ملوث چوروں کو سزا دینے کا پرزور مطالبہ کیا ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں