جشن عید میلاد النبیﷺ کے بہترین انتظامات پر میلاد مصطفیٰ کمیٹی کیجانب سے ڈویژنل ضلع انتظامیہ سمیت بلدیہ اعلیٰ سکھر اور محکمہ پولیس کے افسران کو خراج تحسین

ہفتہ 24 نومبر 2018 22:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھرکے صدر محمد یاسین سعیدی نے اعلیٰ انتظامات پر میلاد مصطفیٰ کمیٹی ڈویژنل ضلع انتظامیہ سمیت بلدیہ اعلیٰ سکھر اور محکمہ پولیس کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے سالانہ جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، حاجی تسنیم احمد، حاجی عبدالرشید اجمیری، محمد عارف قادری، آغا تابش خان، فاروق اختر خان، محمد علی شیخ، صابر علی، محمد طارق فیضی، زاہد حسین، احمد رضا شیخ، محمد حارث اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکائے اجلاس نے جشن عید میلاد النبی تزک احتشام کے ساتھ منانے پر سکھر کے شہریوں سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں