سکھر، موٹر وے سکھر سیکٹر شدید دھند کی لپیٹ میں ہالانی شہر سے روہڑی بائی پاس تک حد نگاہ 15سے بیس میٹر رہ گئی

منگل 22 جنوری 2019 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ترجمان موٹر وئے کے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کا روز سکھر سیکٹر شدید دھند کی لپیٹ میںرہنے کی وجہ سے ہالانی شہر سے روہڑی بائی پاس تک حد نگاہ 15سے بیس میٹر رہ گئی تھی ہالانی سے روہڑی بائی پاس تک ٹریفک کچھ گھنٹوں بند رہنے کے بعد کھول دی گئی تھی سردی کے باعث دھند میں اضافے پر موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کیہدایات جاری کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گریز کرنے سے منع کیا ہے اور ڈرائیوروں کا فوگ لائٹ استعمال کرنے اورغیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایمر جنسی یا مزید معلومات کے لیے ھیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں