سکھر،برسات ختم ہو گئی ، صفائی کا عمل شروع نہ ہو سکا

شہر کے رہاشی تجارتی و کاوباری علاقوں میں برساتی پانی جمع، شہریوں سمیت دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا شہریوں اور تاجروں کا مئیر سکھر سے نوٹس لیکر درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ

جمعرات 21 فروری 2019 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) برسات ختم ہو گئی ، صفائی کا عمل شروع نہ ہو سکا ،، شہر کے رہاشی تجارتی و کاوباری علاقوں میں برساتی پانی جمع،شہریوں سمیت دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ،سکھر شہریوں اور تاجروں کا مئیر سکھر سے نوٹس لیکر درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں گذشتہ روزدن بھر چلنے والے بارش بند ہونے کے باوجود دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی پانی جمع رہا اور شکایات کے باوجود پانی کے نکاسی عمل شروع نہ ہو نے کی وجہ سے سکھر شہر کے مختلف کاروباری و تجارتی مرکز جناح چوک ، مقام روڈ ، ریلوئے اسٹیشن ،چوڑی بازار سمیت مختلف علاقے گندے پانی کے تالاب بن گئے، گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دوسری جانب متاثریں شہریوں اور تاجر برادری نے انتظامیہ کو سخت تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ارش کو گذرے ہوئے ایک ایکروز بیت گیا ہے لیکن صفائی کا عملہ نظر نہیں آتا، مئیر سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیکر درپیش مشکلات سے نجات دلائیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں