سکھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

بدھ 24 اپریل 2019 22:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سکھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج، مظاہرین کی ہاتھوں میں روٹیاں اور گھاس اٹھا کر اور پیٹ پر پتھر باندھ کر نعرے بازی، حکومت مہنگائی کے ذریعے عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہی ہے، رہنماؤں کا خطاب، تفصیلات کے مطابق سکھر کی سول سوسائٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واری تڑ روڈ پر ہاتھوں میں روٹیاں اور گھاس اٹھا کر اور پیٹ پر پتھر باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں میں شامل اشفاق بھٹی،نصیر گوہانگ ،آصف راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے یہاں تک کہ زندگی بچانے والی ادویات تک کی قیمتیں بڑھا کر ان سے ان کی سانس تک چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدوں سے منحرف ہوچکی ہے ان حالات میں اس حکومت کا اقتدار میں رہنا ملک کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں ہے اگر حکومت مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو وہ مستعفی ہوکر چلی جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں