ادارہ تحفظ ماحولیات سکھر کی جانب سے نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں آگاہی مہم جاری

منگل 21 مئی 2019 18:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ادارہ تحفظ ماحولیات سکھر کی جانب سے ضلع سکھر میں نان بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک تھیلیوں پر سندھ حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے جس کے ذریعے دکانداروں اور ہول سیلرز سمیت عام افراد کو پلاسٹک بیگ کے استعمال سے ہونے والے نقصانات، ماحول پر ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں ای پی اے ٹیموں کی جانب سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔

ای پی اے سکھر کی ٹیموں کی جانب سے سکھر شہر اور گردونواح ، مختلف بازاروں اور دکانوں پر جاکر ہول سیلرز کو تنبیہ کہ ضائع نہ ہونے والے تھیلیوں کی فروخت بند کی جائے 25 مئی سے بھرپور کاروائی کی جائے گی اور چھاپوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ای پی اے سکھر کی ٹیموں نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پلاسٹک بیگ کے استعمال سے گریز کریں اور ساما ن کے لیے کپڑے کے تھیلے استعمال کریں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے کا کہنا ہے کہ کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو کی ہدایتوں پر 25 مئی تک پلاسٹک بیگ ک فروخت اور استعمال سے اجتناب کے لیے مہم چلائی جارہی ہے جس کے دوران ایف ایم ریڈیو، ریڈیوپاکستان، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، کیبل، سوشل میڈیا اور چارلی سروس کے ذریعے اعلانات کے ساتھ بینرز آویزاں کرکے آگاہی پھیلائی جارہی ہے تاکہ پلاسٹک بیگ کی فروخت اور استعمال پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کے بعد پلاسٹک تھیلوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون شروع کیا جائے گا اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں