صوبائی وزیر صحت اور مملکتی وزیر صحت کا جی ایم ایم سی ہسپتال سکھر کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2019 17:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے گزشتہ روز مملکتی وزیر صحت ظفر مرزا کے ہمراہ غلام محمد مہر میڈیکل کالیج ٹیچنگ ہسپتال سکھر کا اچانک دورہ کیا او ر ہسپتال میں مریضوںکو ملنے والی سہولیات اور مختلف ٹیسٹوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور مملکتی وزیر صحت ظفر مرزا نے غلام محمد مہر میڈیکل کالیج ٹیچنگ ہسپتال میں قائم ریجنل بلڈ سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایم ایس غلام محمد مہر میڈیکل کالیج ٹیچنگ ہسپتال سکھر ڈاکٹر تسلیم احمد خمیسانی نے مملکتی وزیراور صوبائی وزیر کو بتایا کہ اسپتال میں ریجنل بلڈ سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس میں ایچ آئی وی کی اسکریننگ کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مملکتی وزیر صحت ظفر مرزا اور صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے سول ہسپتال سکھر میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مملکتی وزیر صحت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے ضلع لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں ایچ آئی وی ایڈز پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کئے ہیں اور متاثر علاقوں میں آغا خان ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمیں لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کر رہی ہیں، اسی طرح سکھر سول ہسپتال سمیت دیگر بڑی ہسپتالوں میں بھی ایچ آئی وی اسکریننگ کی جارہی ہے اس مقصد کیلئے خصوصی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت نے عوام کو کسی بھی مشکل وقت میں نہیں چھوڑا ہے اور نہ ہی اکیلا چھوڑے گی، ایچ آئی وی پر کنٹرول کیلئے عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ اس بیماری سے نجات حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں