پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں اولمپیاء جونیئر ہاکی ٹیم اور صادق آباد ہاکی ٹیم کے مابین دوستانہ میچ

پیر 24 جون 2019 19:09

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں اولمپیاء جونیئر ہاکی ٹیم اور صادق آباد ہاکی ٹیم کے مابین دوستانہ ہاکی میچ کھیلا گیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے صادق آباد ہاکی ٹیم نے جیت لیا۔ اس موقع پر چیئرمین و کوچ استاد اشرف راجپوت، سیکرٹری ایم وقاص شیخ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن، صادق آباد ہاکی ٹیم کوچ سعید احمد موجود تھے جبکہ ایمپائرنگ کے فرائض عمر رفیق آرائیں اور منیر نے سر انجام دیئے، میچ دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میچ کے اختتام پر چیئرمین اولمپیاء ہاکی کلب و ہیڈ کوچ استاد اشرف راجپوت نے کھلاڑیوں کو کوچنگ کے حوالے سے تفصیلی بات کرتے ہوئے رہنماء اصول سے آگاہ کیا۔ اولمپیاء ہاکی کلب کے سیکرٹری ایم وقاص شیخ نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جونیئر پلیئرز ہماری پاکستان ہاکی کا روشن مستقبل ہیں اگر اسی جذبے محنت و لگن کے ساتھ کھیلتے رہے تو انشاء اللہ پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہمان ٹیم کے کوچ سعید احمد اور انکے کھلاڑیوں کی سکھر آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ اگلے ماہ پاکستانی نڑاد آسٹریلین کوچ سہیل رضوی کی زیر نگرانی فزیکل و کوچنگ کیمپ لگایا جائے گا جس میں تمام کھلاڑیوں کو بغیر کسی چارجز کے تمام سہولیات کے ساتھ جدید ہاکی پر مبنی فزیکل ٹریننگ و کوچنگ کرائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں