کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے دی جانے والی لازوال قربانی صبر و تحمل، برداشت اور حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے،ڈی سی خیرپور

جمعہ 23 اگست 2019 19:51

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) کربلا میںاسلام کی بقاء کے لیے دی جانے والی لازوال قربانی صبر و تحمل، برداشت اور حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے عزاداروں و شرکاء کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کو پیشگی مکمل کرکے رپورٹ فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں پولیس، رینجرز، صحت، میونسپل، روڈز، پبلک ہیلتھ، سیپکو، سئی گیس، ٹائون افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈی سی خیرپور نے اجلاس میں سیپکو افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ایام عزا کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا تو اس کا ذمہ دار سیپکو ہوگا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے تمام اداروں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دیں کہ وہ تمام تر سفارشات، شکایات اور تجاویز کی روشنی میں متعلقہ محکموں کا کانٹی جنسی پلان ترتیب دے کر تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کریں ۔

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کیا گیا ہے اور تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ وہ خود کریں گے ۔اجلاس میں میونسل کمیٹی کے چیئرمین سید امجد علی شاہ نے نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران تمام تر اقدامات کے سلسلے میں تیاری مکمل کرلی گئی ہے جہاں بھی ضرورت ہوگی ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ کسی بھی عزادار کو ان ایام میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹ، پینے کے پانی کی فراہمی جیسے اقدامات کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے۔ اجلاس میں ڈی ایس پی مہدی رضا اور ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح نے بتایا کہ ایام عز کے دوران ضلع بھر میں 1947 مجالس، جلوس، عزاداری کے پروگرام منعقد ہونگے جس کے لیے خیرپور پولیس نے کانٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں 4527 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ پاک فوج کے اضافی دستوں کو الرٹ حالت میں رکھنے کے لیے تحریری طور پر بالا حکام کو لکھا جائے گا شہر وں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ، مشکوک افراد پر کڑی نظر اور روازنہ کی بنیاد پر حساس مقامات پر چیکنگ اور پولیس گشت پلان میں شامل ہے رینجرز کے ڈی ایس آر منظور علی نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران رینجرز کا ماسٹر پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق رینجرز کے 548 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل، شیعہ رابطہ کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، مختیاراسکائوٹس سمیت دیگر تنظیموں ، امام بارگاہوں کے متولیان، پرمٹ ہولڈرز اور ذمہ داران نے تفصیل سے محرم الحرام کی مجالس، جلوسوں کے گزرگاہوں، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی ، روشنی، پینے کے پانی، نکاسی آب ، صحت ، حفاظتی انتظامات اور دیگر مسائل پراپنی گزارشات پیش کرتے ہوئے صوبائی اور ضلعی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی اور پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں