سکھر،وفاقی حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس نظام اور تاجر دشمن اقدامات کے خلاف 29اور 30 اکتوبر کو دو روزہ

ملک گیر شٹر ڈائو ہڑتال کی جائے گی، حاجی محمد جاوید میمن

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس نظام اور تاجر دشمن اقدامات کے خلاف 29اور 30 اکتوبر کو دو روزہ ملک گیر شٹر ڈائو ہڑتال کی جائے گی، ملک بھر کی تاجر برادری ظالمانہ ٹیکس نظام کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اس کے باوجود محکمہ ایف بی آر اپنی ضد، انا، ہٹ دھرمی پر قائم ہے، ایف بی آر کی ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں کے باعث کاروبار کرنا مشکل سے مشکل تر ہوگیا ہے ، تاجر برادری ظالمانہ ٹیکس نظام کسی بھی صورت قبول نہیں کریگی۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے دفتر میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سکھر اسمال ٹریڈرز میں شامل تمام تاجر تنظیموں نے متفقہ طور پر ظالمانہ ٹیکس نظام کے خلاف 29اور 30اکتو بر بروز منگل اور بدھ کو دو روزہ ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری ٹیکس ادائیگی سے انکاری نہیں صرف ظالمانہ ٹیکس نظام میں اصلاحات چاہتی ہے، جس کیلئے متعدد مرتبہ حکومتی ارکان اور محکمہ ایف بی آر سے مذاکرات بھی کیے گئے لیکن ایف بی آر تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کو تیار نہیں،ایف بی آر کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس نظام اور تاجر دشمن اقدامات کے باعث تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے اور کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت تاجر دشمن اقدامات کو قبول نہیں کرینگے اور انشاء اللہ 29اور 30 اکتوبر کو ملک بھر میں کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی اور اگر اس کے بعد میں حکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم نہیں کے تو غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈائون ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں