مضر صحت و ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی فروخت نہ روکے جانے پر گہری تشویش کا اظہار

پیر 21 اکتوبر 2019 17:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی نے سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے باوجود مضر صحت و ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی فروخت نہ روکے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں علاقہ علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حاجی خضر حیات، حاجی یامین، عبدالجبار راجپوت، حافظ شعیب و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مذید کہا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں اہم تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ٹھیلوں سمیت دیگر مقامات پر کھانے و پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے ساتھ ساتھ غیر معیاری گھی، پسی ہوئی مرچ، ملاوٹ شدہ مضر صحت اشیاء اور دیگر مصالحہ جات اور ان سے تیار ہونیوالی اشیاء، مختلف اقسام کے کھانے فروخت کئے جارہے ہیں، جن کے استعمال سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر معیاری و مضر صحت اشیائے خوردونوش اور ان اشیاء سے تیار ہونیوالی کھانے و پینے کی چیزوں کی فروخت کو رکوانے کے لئے آج تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ودیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ سکھر میں مضر صحت، ملاوٹ شدہ اشیاء اور ان اشیاء سے تیار ہونیوالے کھانوں کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں