سیپکو کا میٹر سیکورننگ عمل شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ، عملے نے میٹروں کی تنصیب کی مد میں رشوت وصولی شروع کردی

جمعرات 23 جنوری 2020 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) سیپکو کا میٹر سیکورننگ عمل ، شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ، سیپک عملے نے میٹروں کی تنصیب کی مد میں رشوت وصولی شروع کر دی ، شہریوں کا سیپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سیپکو سکھر کے زیر اہتما م بجلی چوری کی روک تھام کے لئے شہر کی مختلف سب ڈویژن میں میٹر سیکورننگ کا عمل تیزی سے جاری ہے تاہم یہ عمل شہریوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے تو دوسری جانب یہ عمل شہریوں کیلئے وبال جان بھی بن گیا ہے سیپکو سب ڈویژن چار بندر روڈ سکھر کے عملے کی جانب سے متعلقہ سب ڈویژن میں میٹر سیکورننگ کا عمل جاری ہے تاہم یہ عمل میانی روڈ نزد ایس ایم اے ہائی اسکول بندر روڈ سکھر کے مکینوں کیلئے گذشتہ کئی روز سے وبال جان بنا ہوا ہے چار روز سے میٹر سیکورننگ کے نام پر صارفین کے پرانے میٹر اتار کر کے نئے میٹر لگانے کیلئے متعلقہ عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ رشوت وصول کرنے کے بعد متعلقہ عملہ فوری طور پر صارفین کو میٹر لگا کر دینے میں مصروف دیکھائی دیتا ہے علاقہ مکینوں نے متعلقہ سب ڈویژن کے عملے کی مبینہ زیادتی اور رشوت ستانی والے عمل پر احتجاج کرتے ہوئے سیپکو چیف سکھر و دیگر متعلقہ بالا افسران سے نوٹس لیکر صارفین کیساتھ ہونی والی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے ملوث عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں