میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کیجانب سے مختلف ڈسپولز اسٹیشنز کے دورے

جمعرات 6 اگست 2020 23:02

سکھر۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مختلف ڈسپولز اسٹیشنز کے دورے کئے‘ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے کوآرڈینیٹر محمد علی شیخ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئرز کے ہمراہ میانی ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت دیگر کے دورے کرکے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا ‘ محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئرز سے بریفنگ لی اور انہیں بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام موٹرز ‘ پمپس سمیت جنریٹرز کو فعال رکھا جائے تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی ہوسکے ‘ نالوں کی ڈی سیلٹنگ کروائی جاچکی ہے ‘ اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون درکار ہو تو تحریری طور پر مراسلہ بھیجا جائے ہنگامی بنیادوں پر تمام مطلوب وسائل مہیا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کو کسی بھی قسم کی شکایت پیش نہیں آنی چاہئے ‘ پانی کی نکاسی کی ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ کی ہے مگر ہم سکھر اور شہریوں کی سہولت کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں ‘ پہلے بھی بلدیہ نے محکمہ پبلک کے ساتھ تعاون کیا آئندہ بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں