سکھر انتظامیہ کی ناقص پالیسی، پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے ٹوٹنے والی نکاسی آب کی لائن درست نہ ہوسکی

بدھ 12 اگست 2020 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) سکھر انتظامیہ کی ناقص پالیسی، پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے ٹوٹنے والی نکاسی آب کی لائن درست نہ ہوسکی،شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا، مئیر سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدہ پلاننگ کی بدولت شہر میں نکاسی آب سسٹم درست نا ہوسکا ہے چند روز قبل پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے ٹوٹنے والے نکاسی آب لائن کئی روز گذرنے کے باوجود درست نہیں کی جاسکی ہے لائن کی مرمت کیلئے کی جانیوالی کھدائی اور ملبہ سڑک پر موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متاثرہ سڑک پر ٹریفک جام رہنا شروع ہوگیا دوسری جانب سکھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز، رہائشی علاقوں میں بھی ڈرینج سسٹم ناکارہ ہوجانے کے بعد شہر کی سڑکوں پر بھی آئے روز نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے لیکن افسوس سکھر انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے شہر کے نکاسی آب نظام کو بہتر نہیں بنایا جاسکا ہیشہر کا نکاسی آب نظام خراب ہونے پر شہریوں نے میونسپل انتظامیہ سمیت پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران کی نااہلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سکھر کے منتخب نمائندگان ، مئیر سکھر ، کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ شہر میں نکاسی آب سسٹم کے ناکارہ ہونے کا نوٹس لیکر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں