ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین کے صدر عبدالمجید جسکانی کے والد انتقال کرگئے

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین (سی بی اے ) سکھر کے صدر عبدالمجید جسکانی کے والد حاجی گل حسین جسکانی رضائے الہی سے گذشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم کی نمازہ اور تدفین انکے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی مرحوم کے انتقال پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ سکھر ڈویڑن کے رہنماؤں علی مردان شیخ ،خادم حسین کھوسو، سعید مہر،ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین (سی بی اے ) سکھر کے طارق حسین سولنگی ،صداقت زنگیجو ،عبداللہ چانڈیو مظفر جونیجو،مشاہد پلھ ، محنت کش ایمپلائیز یونین کے عہدے داروں و دیگر بلدیاتی یونیز کے رہنماؤں نے مرحوم حاجی گل حسین جسکانی کے انتقال پر عبداالمجید جسکانی و دیگر سوگواروں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے،دوسری جانب ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین (سی بی اے ) سکھر کے صدر عبدالمجید جسکانی کے والد حاجی گل حسین جسکانی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں