سکھر پولیس نے منشیات کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 20 نومبر 2020 20:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) سکھر پولیس نے منشیات کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی, روہڑی کے کے قریب ناکہ بندی کے دوران مسلح منشیات فروشوں کی فائرنگ, جوابی کارروائی بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے گرفتار, بھاری مقدار میں چرس, پسٹل اور چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی اس سلسلے میں ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کی گئی.

(جاری ہے)

گاڑیوّں کی تلاشی دیکھ کر مشکوک کار میں سوار مسلح فرار ہونے کی کوشش کی.رکنے کا اشارہ کرنے پر کار میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہی. گرفتار ہونے والوں میں ویسال آفریدی اور محمد رسول آفریدی شامل ہیں. ملزمان کے قبضے سے تیرا ہزار گرام چراس پسٹل اور چھینی گئی کورولا کار برآمد کی گئی ہی. پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں