کرپشن کے زریعے اثاثہ جات بنانے والے انکشاف کے بعد ایف بی آر نے پی پی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

جمعہ 27 نومبر 2020 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ملک میں چینی کے بحران اور کرپشن کے زریعے اثاثہ جات بنانے والے انکشاف کے بعد ایف بی آر نے پی پی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،کرن شوگر مل پر تین دن سے جانچ پڑتال کا عمل جاری، تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کے بحران اور کرپشن کے خلاف مختلف اداروں کی جانب سے سیاستدانوں کے خلاف شروع کردہ کاروائیوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے منتخب رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،سابق مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کے والد سینیٹر اسلام الدین شیخ کی سکھر کے قریب دبر والے علاقے میں قائم کرن شوگر مل پر تین دن سے مل کے اکاؤنٹ اور کھاتوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے زرائع کے مطابق ایف بی آر سکھر کی ٹیم نے کرن شوگر مل کے سال 2018سے لیکر 2020تک کے ریکارڈ کی تحقیقات شروع کررکھی ہے دوران تحقیقات اکآؤنٹ میں خرد برد اور کرپشن کا بھی انکشاف ہوا ہے ایف بی آر کی ٹیم کی کاروائی کے بعد سینٹر اسلام الدین شیخ،رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ،سابق مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ سمیت کرن شوگر مل کے ملامین میں کھلبلی مچ گئی ہے واضع رہے کہ کچھ ماہ قبل کرن شوگر مل پر کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا اور چھاپے کو راز میں رکھا گیا تھا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں