سندھ حکومت کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے سختی سے اقدامات کررہی ہے ، رکن اسمبلی سید فرخ شاہ

اتوار 29 نومبر 2020 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے سختی سے اقدامات کررہی ہے عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کے سلسلے سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹینگ کی شرح بڑھا دی ہے ،کورونا وائرس کے باعث تمام ترجیحات اس موذی وباء پر قابو پانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ہیلتھ آفیس سکھر میں خطیر رقم سے از سر نو تعمیر ہونے والے کانفرنس ہال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل مہر ،ایم ایس سول اسپتال تسلیم خمیسانی سمیت محکمہ صحت کے افسران موجود تھے ،سید فرخ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر عمر اسد کورونا سے بچاؤ کا درس دیتے ہیں مگر خود سندھ کے دورے پر جلسے منعقد کرکے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہے ہیں انہوں نے کہا کے ملتان میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا اور کارکنان ایس اوپیز پر عملدرآمد کرکے جلسے میں شریک ہونگے اور اگر رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے سندھ حکومت سول اسپتال میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے انشائ اللہ یہ کمی جلد پوری ہوجائیگی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کورونا وبائ کے خاتمے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کرکے قومی فریضہ ادا کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں