سکھر:تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین کی کثیر تعداد نے محنت کش اسٹاف یونین کے رہنمائوں علی مردان شیخ ، سعید مہر ، شاہد جتوئی ، چوہدری شفاعت و دیگر کی قیادت میںبلدیہ اعلیٰ سکھر تا سکھر پریس کلب احتجاجی ریلی

منگل 19 جنوری 2021 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی کثیر تعداد نے محنت کش اسٹاف یونین کے رہنمائوں علی مردان شیخ ، سعید مہر ، شاہد جتوئی ، چوہدری شفاعت و دیگر کی قیادت میںبلدیہ اعلیٰ سکھر تا سکھر پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیکر ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سابق یوسیز چیئرمینوں غلام مصطفی گھانگھرو ، مختیار کھوکھر ، یاسین آرائیں سمیت دیگر بھی دھرنے میں شامل ہوئے ، اس موقع پر مزدور یونین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دو ماہ گذر چکے ہیں لیکن افسوس ابتک ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جا سکی ہے ، ایڈمنسٹریٹر نثار میمن من پسند ٹھیکیداروں اور افسران کو نواز رہا ہے لیکن افسوس سینٹری ملازمین سمیت دیگر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث پریشان حال ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے، رہنمائوں نے الزام عائد کیا کہ ملازمین کی ویریفکیشن کے نام پر ایڈمنسٹریٹر ملازمین کیساتھ زیادتیکر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہ جاری کر کے ملازمین کو فاقہ کشی سے بچانے کا مطالبہ کیا ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں