سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

دریائے سندھ پر سکھروروہڑی کے جڑواں شہروں کو ملانے کیلئے نئے پل کی تعمیر کا حکم

بدھ 20 جنوری 2021 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا اور بڑا فیصلہ،دریائے سندھ پر سکھروروہڑی کے جڑواں شہروں کو ملانے کے لیے نئے پل کی تعمیر کا حکم دے دیا ،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سکھراور روہڑی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سیدخورشید احمد شاہ اور نعمان اسلام شیخ کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کہا گیاتھا کہ دریائے سندھ پر سکھراور روہڑی کے جڑواں شہروں کو ملانے والا تاریخی پل لینسڈاؤن پل اپنی عمر پوری کرچکا ہے اور اس وقت خستہ حالی کا شکار ہے اس لیے اس کے متبادل پل کی تعمیر کا منصوبہ بنایاگیاتھا جس کے لیے بجٹ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں مگر موجودہ حکومت کے آتے ہی اس منصوبے کو روک دیا گیاہے اور فنڈز بھی لیپس کرلیے گئے ہیں جس پر عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے لینسڈاوں پل کے متبادل۔

(جاری ہے)

پل تعمیر کرنے کا حکم دے دیا اور متعلقہ اداروں کو دو ماہ کے اندر فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے وزارت مواصلات کے پاس۔جمع کرانیکی ہدایت کردی اور یہ بھی حکم دیاکہ متبادل ملکی تعمیر کے لیے فنڈ ریوائز کیا جائے جو اب لیپس نہیں ہونے چاہیئں سماعت کے موقع پر عدالت میں این ایچ اے و دیگر متعلقہ اداروں کے حکام پیش ہوئے واضح رہے کہ لوہے اوراسٹیل سے بنا لینسڈاؤں پل 1889 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی مدت سو سال رکھی گئی تھی مگر یہ پل اب تک ایک سو بتیس سال پورے کرچکا ہے اور اس وقت بھی اس پر روہڑی اور سکھر کے درمیان ٹریفک کہ روانی برقرار ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں