تھانہ جھانگڑو کی حدود میں پولیس مقابلہ ،سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 22 جنوری 2021 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ جھانگڑو کی حدود چاچڑ قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے دوران پولیس نے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو بنام سلیم کھوسہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ،گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت بیشتر وارداتوں میں ملوث و مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اسی طرح تھانہ بائجی کی حدود لالو ماکو لنک روڈ قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو بنام مبین کھوسہ زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت بیشتر وارداتوں میں ملوث و مختلف مقدمات میں مطلوب تھا گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو سول اسپتال علاج کیلئے منتقل کردیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں