وفاقی وزراء مولانا فضل الرحمن کیخلاف گندی زبان کو لگا م دیں،مفتی سعود افضل

بدھ 27 جنوری 2021 23:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنما و جے یو آئی سٹی سکھر کے امیر مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیان بازی اور نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں تنبہیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی گندی زبان کو لگام دیں بصورت دیگر جمعیت کے کارکنان انہیں منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں پاکستان کی باشعور عوام اور تمام سیاسی جماعتیں نااہل حکومت کو ہٹانے کیلئے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں متحد ہو کر میدان میں نکل چکی ہیں انشاء اللہ بہت جلد عمران نیاز ی حکومت کا تختہ الٹ جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ جے یو آئی رہنما مولانا مولا بخش مہر ، آغا سید ہارون شاہ ، مفتی محمد اعظم مہر سمیت دیگر رہنما موجود تھے مفتی سعود افضل ہالیجوی کا مزید کہنا تھا کہ 11فروری کو جے یو آئی کے امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین سکھر کی جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں منعقد عظیم الشان دستار فضلیت میں شرکت کرینگے ، دستار فضلیت کی تیاریوں زور و شور سے جاری ہے ، کانفرنس میں باب السلام سندھ کی عوام امنڈ آئیگی ، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر کے موجودہ نااہل حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے 11فروری کو سکھر میں منعقد عظیم الشان دستار فضلیت میں شرکت کر کے عوام نااہل سلیکٹیڈ حکومت ، عمران خان کی سیاست ، یہودی ایجنڈے کو سمندر برد کرینگے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں