سندھ ہائی کورٹ بینج کا کارپوریشن کے مقرر کردہ کرائے برقرار رکھنے کا حکم

بدھ 27 جنوری 2021 23:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) سندھ ہائی کورٹ بینج نے کارپوریشن کے مقرر کردہ کرائے برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ، سماعت نو فروری تک ملتوی، تفصیلات کے مطابق : سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں میونسپل کارپوریشن دکانوں کے کرایوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نثار میمن ،کمشنر میونسپل کارپوریشن محمد علی بلوچ سمیت دیگر حکام پیش ہوئے ، سماعت کے دوران عدالت نے : دکانداروں کی جانب سے اضافی کرایوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کو مستردکرتے ہوئے کارپوریشن کے مقرر کردہ کرائے برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت نو فروری تک ملتوی کردی ، کیس کی سماعت کی دوران میونسپل کارپوریشن کی دکانوں, دفاتر, مکانوں اور اوپن اسپیس کے کرایوں میں اضافے کی رپورٹ پیش کی گئی تھیبعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار میمن نے کہا کہ عدالتی حکم پر پیش کردہ رپورٹ میں کرائے مارکیٹ ریٹ پر مقرر کیے گئیہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں