سکھر، ایس او پیز کے تحت تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ،دکانوں پرخریداروں کا رش

بدھ 21 اپریل 2021 23:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) عید کی خریداری کیلئے دور دراز کے شہریوں کی سکھر آمد ، ایس او پیز کے تحت تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ،دکانوں پرخریداروں کا رش ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران سکھر میں عید کی خریداری کیلئے دور دراز کے شہریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد سکھر کے تجارتی و کاروباری بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے خواتین اور بچوں کے رش میں بھی اضافہ ہورہا ہے افطار کے بعد شہر سکھر کے معروف و مصروف ترین بازاروں مشن روڈ غریب آباد , شاہی بازار , مہران مرکز, دیگر تجارتی مراکز میں کلاتھ اسٹور , شوز, بوتیک , گارمنٹس , سمیت دیگر دوکانوں پر خریداروں کا انتہائی رش لگنے کے باعث تاجر بھی خوش نظر آرہے ہیں شہر میں کاروبار ی و تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ہونے پر تاجروں کو کہنا ہے کہ بازار میں خریدار نظرآرہے ہیں تاہم کاروبار میں ابھی تیزی نہیں ا?ئی ہے مہنگائی کی وجہ سے بھی کاروبار پر اثر پڑرہا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں