سکھرشہر کل اور پرسوں بند رہے گا، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 22 اپریل 2021 18:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2021ء) سکھرشہر کل اور پرسوں بند رہے گا، محکمہ داخلا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تاجروں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فیصلہ ہماری تجاویز پر ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران سندھ حکومت مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلا کیا ہے۔ محکمہ داخلا سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر شہر جمع اور ہفتہ کے دن بند رہے گا۔

اتوار کو شہرکھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

آج جمعہ اور کل بروز ہفتہ شکھر ضلع میں تمام کاروبار اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔تاجر تنظیم کے راہنمائوں حاجی محمد جاوید میمن اور دیگر کا کہنا ہے کہ سکھرشہرمیں لاک ڈائون کے دوران دو دن کاروبار بند کرنے کا فیصلا ہماری تجاویز پر ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصورکا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ہماری تجاویز حکومت سندھ تک پہنچائی اور حکومت کو اس سلسلہ میں قائل کیا۔شہر میں کاروبار جمعہ اور اتوار کی بجائے ہم نے جمعہ اور ہفتہ کے روزبند رکھنے کی تجویز دی تھی جو حکومت نے منظر کرلی ہے۔اتوار سے شہرکھلا رہے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں