ْسکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و خاموشی ،رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی کے ناقص انتظامات

پیر 20 ستمبر 2021 23:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و خاموشی ،رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی کے ناقص انتظامات ،علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ،مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،شہریوں و علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر و ڈپٹی کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لیکر سہولیات فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شہر کے تجارتی و کاروباری مرکزکے بعد اب مصروف ترین شاہراؤں پر جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی کافی حد تک بڑھ گیا ہے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سمیت صفائی کے عملے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے صفائی کا عملہ سیاسی اور سرکاری افسران کے بنگلوں پر ڈیوٹیاں بجا رہا ہے لیکن عوامی شکایت کے باوجود شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کئے جارہے ہیں سکھر کے شہریوں ،سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں