سکھر:مختلف تھانوں کی حدود سے دو موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں

بدھ 22 ستمبر 2021 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی ،مختلف تھانوں کی حدود سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،شہری حلقوں میں تشویش ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے شہر میں پولیس کی موئثر کاروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی ہے شہر کیمختلف تھانوں کی حدود میں ناملوم چوروں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے گذشتہ روز نامعلوم چوروں نے سکھر کے تھانہ آباد کی حدود ائیرپورٹ روڑ سے بنام اقبال احمد ولد احسان احمد کھوسو کے گھر کے باہر سے اسکی CD70 موٹر سائیکل نمبر ASY. 7788 رنگ لال ماڈل 2021 نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے اسی طرح سکھر کے تھانہ سی سیکشن سکھر شالیمار پھاٹک سے بنام عامر ولد عبدالرشید شیخ کی CD70 موٹر سائیکل نمبر AFR ماڈل 2021 رنگ لال نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گیا موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں