سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تباہ کردیا، صدرالدین جونیجو

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:17

  سکھر۔23ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) :جمیعت طلباء اسلام ضلع سکھر کے صدر صدرالدین جونیجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تباہ کردیا ہے،سندھ میں تیس ہزار سے زائد سکول بند پڑے ہیں،  پی پی  حکومت تعلیم دشمن ثابت ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے دستوری اجلاس سے خطاب کے دوران کی ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق جمیعت طلباء اسلام ضلع سکھر کے عاملہ کا دستوری اجلاس زیرِ صدارت صدرالدین جونیجو کے مدرسہ مدینت العلوم صدیقہ کٹپرمحلہ روھڑی میں منعقد ہوا،اجلاس میں تنظیمی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیربحث لائے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرالدین جونیجو کا کہنا تہا کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تباہ کردیا ہے سندھ تیس ہزار سے زائد سکول بند پڑے ہیں پی پی حکومت تعلیم دشمن ثابت ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

صدرالدین جونیجو کامزید کہنا تہا کہ آج کے نوجوانوں کو دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی لازمی حاصل کرنا چابہے ، اس لیے کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ انکو ملک قوم اور اسلام کے سربلندی کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہے۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ حق نوازکٹپر،نائب صدراسامہ محمود ہالیجوی ، ضلعی پریس ترجمان رضوان احمد سھندڑو، لقمان بہٹو ،محمد اطہر کٹپر و دیگر شریک تھے۔اجلاس میں موجودہ صورتحال سمیت تنظیمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں