سکھر:سینٹرل جیل میں قید 62سالہ قیدی صدر الدین چل بسا

قیدی کے ورثاء کا جیل کے باہر ماتم ، نعش ضروری قانونی کاروائی کے بعد حوالے کی جائیگی ، جیل حکام

منگل 26 اکتوبر 2021 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) سینٹرل جیل میں قید 62سالہ قیدی صدر الدین چل بسا ، قیدی کے ورثاء کا جیل کے باہر ماتم ، نعش ضروری قانونی کاروائی کے بعد حوالے کی جائیگی ، جیل حکام ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے سینٹرل جیل میں قید شکارپور ضلع کی تحصیل گڑھی یاسین کے گائوں لوہی کا مکین 62سالہ قیدی صدر الدین چل بسا ، جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی استھما کا مریض تھا اور گذشتہ روز جیل وارڈ میں اس کی نعش برآمد ہوئی ہے ، قیدی کی نعش تمام ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی قیدی کی نعش کے حصول کیلئے ورثاء خواتین جیل پہنچی اور نعش تاخیر سے ملنے پر ماتم کرتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں